turky-urdu-logo

ترکی: ایک سال میں 15 ارب ڈالر کرنٹ اکاوٗنٹ خسارہ

ایک سال میں ترکی کو 15 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاوٗنٹ خسارہ ہوا ہے۔ ٹرکش سینٹرل بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں 1.9 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاوٗنٹ خسارہ برداشت کرنا پڑا۔

جولائی 2019 سے اس سال جولائی تک کرنٹ اکاوٗنٹ خسارے کی بڑی وجہ سروسز سیکٹر میں بڑے پیمانے پر غیر ملکی ادائیگیاں کی گئیں۔ گذشتہ سال جولائی میں ترکی کو بیرونی ادائیگیوں میں 1.9 ارب ڈالر کا سرپلس حاصل ہوا تھا۔

اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت کساد بازاری کا شکار رہی اور لاک ڈاوٗن سے برآمدی شعبہ بھی متاثر ہوا۔

Read Previous

کُرد دہشت گرد یوکرین میں گرفتاری کے بعد ترکی منتقل

Read Next

اوگینیکارو ایٹبو ترک فٹ بال کلب گالسترائے میں شامل

Leave a Reply