ترکی نے یوکرین میں کُرد دہشت گرد تنظیم پی کے کے / کے سی کے کا اہم دہشت گرد گرفتار کرلیا۔
ترکی کی نیشنل انٹلی جنس آرگنائزیشن نے ایک خفیہ آپریشن میں کرد دہشت گرد عیسیٰ اوزر کو گرفتار کیا اور اسے ترکی منتقل کر دیا۔
یہ دہشت گرد ترکی سے فرار ہو کر یوکرین پہنچ گیا تھا جہاں اسے گرفتار کر لیا گیا۔
عیسیٰ اوزر یوکرین سے ترکی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ ترک اسپیشل فورسز نے اوزر کو استنبول پولیس کے حوالے کر دیا ہے جہاں اس کے ساتھ تفتیش کی جا رہی ہے۔
عیسیٰ اوزر کے خلاف ترکی میں پہلے ہی مختلف مقدمات درج ہیں جن میں ایک مسلح دہشت گرد تنظیم کا رکن ہونے کے ساتھ ساتھ استنبول میں دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں بھی ملوث رہا۔