
وزارت صحت کے اعداد وشمار کے مطابق ترکی نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22،195 مزید کورونا وائرس کے انفیکشن رجسٹرڈ کیے ہیں۔
اعدادو شمار کے مطابق تازہ ترین اضافے کے ساتھ کیسوں کی تعداد 2 ملین تک پہنچ گئی ہے۔
اس ہفتے 25،516 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جن کی اب تک مجموعی تعداد 1.78 ملین ہو چکی ہے، جبکہ اب تک ہلاکتوں کی تعداد 17،851 تک پہنچ چکی ہے۔
تشویشناک حالت میں مریضوں کی تعداد 5،501 تک تجاوز کر چکی ہے۔
کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاو کو روکنے کے لیے ترکی میں سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزیر صحت فرحتین کوکا نے ٹویٹر پر قوم سے حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہونے کی اپیل کی ہے۔
کورونا وائرس نے گذشتہ دسمبر میں شروع ہونے کے بعد سے اب تک 191 ممالک اور خطوں میں 1 لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد کی جان لی ہے۔
امریکہ ، انڈیا اور برازیل اب تک کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہیں۔