ترکی میں جنوری سے اگست حکومت کی ٹیکس آمدنی اور اخراجات کا خسارہ 111 ارب ٹرکش لیرا کی غیر معمولی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
ٹرکش سینٹرل بینک کے مطابق گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بجٹ خسارہ 63 فیصد بڑھ گیا ہے۔
رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں حکومت نے ٹیکسوں کے ذریعے 650.5 ارب ٹرکش لیرا آمدنی حاصل کی جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10 فیصد زائد ہے۔
دوسری طرف حکومت کے اخراجات 761 ارب ٹرکش لیرا کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہیں۔
اگر حکومتی قرضوں پر عائد سود کی رقم نکال دی جائے تو مالیاتی خسارہ 19.3 ارب ٹرکش لیرا ہے۔
آٹھ ماہ میں حکومت نے سود کی مد میں 91.6 ارب ٹرکش لیرا ادا کئے۔
اگست میں بجٹ خسارہ 28.2 ارب ٹرکش لیرا رہا۔ اس ماہ حکومت کی آمدنی اس کے اخراجات سے زیادہ رہی لیکن سود کی مد میں 40 ارب ٹرکش لیرا کی ادائیگی کے باعث مالیاتی خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔
اگست میں حکومت نے 108.6 ارب ٹرکش لیرا ٹیکسوں کی مد میں وصول کئے جبکہ اخراجات 80.3 ارب ٹرکش لیرا رہے۔
جنوری سے اگست کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں ٹرکش لیرا کی اوسطً شرح تبادلہ 7.27 ٹرکش لیرا رہی جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں 6.63 ٹرکش لیرا تھی۔