turky-urdu-logo

ترکی کا رئیل اسٹیٹ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش سیکٹر

اگست میں غیر ملکی سرمایہ کار ترکی میں رہائشی گھروں کی خریداری میں مصروف رہے۔

ترک ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ ماہ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 3،893 رہائشی گھر خریدے جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 8 فیصد زائد ہے۔

اس سال کے پہلے آٹھ ماہ میں رہائشی گھروں کی خریداری میں 54 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ صرف اگست میں ایک لاکھ 70 ہزار گھر فروخت ہوئے۔

ترکی کا سب سے گنجان آباد شہر استنبول غیر ملکی سرمایہ کاری کا مرکز رہا۔ ثقافتی، تجارتی اور کاروباری لحاظ سے استنبول ترکی کا سب سے بڑا شہر ہے

غیر ملکی سرمایہ کاروں نے سب سے زیادہ 1،648 گھر استنبول میں خریدے۔

دوسرے نمبر پر مشرقی بحیرہ روم کا ساحلی شہر انطالیہ رہا جہاں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 784 گھر خریدے۔

288 گھروں کی خریداری کے ساتھ دارالحکومت انقرہ تیسرے نمبر پر رہا۔ جولائی میں غیر ملکی سرمایہ کاروں میں ایرانی خریدار سب سے نمایاں رہے۔ ایرانیوں نے ترکی میں 640 رہائشی گھر خریدے۔ 592 گھروں کی خریداری کے ساتھ عراقی دوسرے نمبر پر تھے۔ تیسرے نمبر پر روسی ہیں جنہوں نے 366 اور افغانیوں نے 156 گھر خریدے۔

اس سال جنوری سے اگست کے دوران ترکی میں 12 لاکھ رہائشی گھر فروخت ہوئے جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 42.6 فیصد زائد ہے۔

Read Previous

آٹھ ماہ میں ترکی کا بجٹ خسارہ 111 ارب ٹرکش لیرا کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

Read Next

ارجنٹائن کے مڈ فیلڈر لوکاس بیلجیا ترکش سپر لیگ کے کلب فاتح کارومرک میں شامل

Leave a Reply