ترکی کے مالیاتی سال کے پہلے ماہ جنوری میں مہنگائی کا راج رہا۔ ترک ادارہ شماریات کے مطابق جنوری میں مہنگائی 15 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ گذشتہ مالی سال کے آخری مہینے کے مقابلے میں مہنگائی 0.37 فیصد بڑھ گئی۔ دسمبر 2020 میں افراط زر کی شرح 14.60 فیصد تھی۔
ایک سال پہلے کے مقابلے میں مہنگائی 3.85 فیصد بڑھ چکی ہے۔
ترک ادارہ شماریات کے مطابق کئی مصنوعات کی قیمتیں 24.53 فیصد تک بڑھ چکی ہیں۔
ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 21.43 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گھریلو استعمال کی اشیا 23.25 فیصد مہنگی ہو گئیں۔
جنوری میں ملبوسات اور جوتوں کی قیمتوں میں 4.37 فیصد کمی آئی۔ میڈیکل کیئر اور سروسز سمیت ادویات کی قیمتوں میں 4.25 فیصد اضافہ ہوا۔
گذشتہ سال ستمبر میں صدر ایردوان نے اپنی اکنامک ٹیم میں جو تبدیلیاں کی تھیں اس کے بعد سے رواں مالی سال کے لئے مہنگائی کا ہدف 8 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔
ترکی کے مرکزی بینک نے 2021 کے لئے مہنگائی کا تخمینہ 9.4 فیصد لگایا ہے۔
ترک ادارہ شماریات کے مطابق جنوری میں اشیائے صارف کی قیمیتں 12.53 فیصد کی شرح سے بڑھی ہیں۔