turky-urdu-logo

ترکی: داعش کا غیر ملکی دہشت گرد گرفتار

ترک سیکیورٹی فورسز نے جنوب مشرقی ترکی میں اردن کے شہری داعش کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق گرفتار دہشت گرد کو "اے زیڈ اے اے ڈی” کے نام سے مشہور ہے اور اسے صوبہ سکاریہ سے انسداد دہشت گردی کے ایک آپریشن میں گرفتار کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز کے مطابق گرفتار دہشت گرد 2014 سے 2017 تک نام نہاد دہشت گرد گروپ کا نائب وزیر تعلیم رہا۔ شام اور عراق میں داعش کے زیر کنٹرول علاقوں کے تعلیمی اداروں کا نائب وزیر تعلیم تھا۔ ترک وزارت داخلہ نے کہا کہ گرفتار دہشت گرد انتہائی سفاک قاتل ہے۔ وہ داعش کے زیر کنٹرول علاقوں سے لوگوں کو اغوا کر کے ان پر بیمہانہ تشدد کرتا اور انہیں قتل کر دیتا تھا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرتا تھا۔

Read Previous

ترکی: مہنگائی کا راج، جنوری میں مہنگائی نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

Read Next

فرانس میں کورونا وائرس کا پھیلاو تیزی سے بڑھنے لگا

Leave a Reply