turky-urdu-logo

دسمبر 2020: ترکی میں مہنگائی 14.6 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

گذشتہ سال کے آخری مہینے میں ترکی میں مہنگائی کی شرح 14.6 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ نومبر کے مقابلے میں مہنگائی 0.57 فیصد بڑھ گئی۔

ایک سال پہلے کے مقابلے میں افراط زر 2 فیصد بڑھ گیا۔ سب سے زیادہ مہنگائی ضروری ساز و سامان اور سروسز کے شعبے میں ہوئی جہاں قیمتیں 28 فیصد بڑھ گئیں۔ بسوں اور ریل کے کرایوں میں 21 فیصد اضافہ ہوا۔ اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں بھی 20.6 فیصد بڑھ گئیں۔ نان الکحولک بیوریجز 20 فیصد مہنگے ہو گئے۔

گذشتہ سال کے لئے حکومت نے مہنگائی کا ہدف 10.5 فیصد رکھا تھا لیکن مہنگائی ہدف کو عبور کرتے ہوئے 4 فیصد مزید بڑھ گئی۔

Read Previous

ترکی میں 80 گھنٹے طویل کرفیو ختم ہو گیا، کاروبار زندگی بحال

Read Next

پاکستان میں تعلیمی ادارے 18 جنوری سے کھولنے کا اعلان

Leave a Reply