پاکستان کے صوبے پنجاب کی صوبائی حکومت نے 18 جنوری سے اسکول کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے بتایا کہ گریڈ آٹھ (آٹھویں کلاس) سے انٹر تک تعلیمی ادارے 18 جنوری سے کھول دیئے جائیں گے۔
نرسری سے ساتویں جماعت کے طالب علم 25 جنوری سے اسکول آئیں گے
یونیورسٹیز یکم فروری سے کھول دی جائیں گی۔ اسکول 50 فیصد طالب علموں کو بلائیں گے جبکہ باقی 50 فیصد اگلے روز اسکول آئیں گے۔ اس طرح ایک دن اسکول اور اگلے دن چھٹی ہو گی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں 20 نومبر کو تمام تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے تھے۔ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز مکمل طور پر بند کر دی گئیں تھیں۔
Tags: پاکستان میں کورونا وائرس