turky-urdu-logo

ترکی میں 80 گھنٹے طویل کرفیو ختم ہو گیا، کاروبار زندگی بحال

ترکی میں 80 گھنٹے طویل کرفیو آج صبح پانچ بجے ختم ہو گیا جس کے بعد کاروبار زندگی معمول پر لوٹ آئی۔

کورونا وائرس کی عالمی وبا کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت نے ملک بھر میں جمعرات کی رات 9 بجے کرفیو نافذ کیا تھا۔

کرفیو کی ایک وجہ لوگوں کو سالِ نو کی تقریبات سے روکنا بھی تھا کیونکہ ہوٹلوں اور کیفیز میں سالِ نو کی تقریبات کے باعث وائرس کے پھیلنے کا خدشہ تھا۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہفتے کے اختتام پر کرفیو کی پابندی فی الحال جاری رہے گی کیونکہ ترکی میں ابھی بھی کورونا وائرس کے کسیز کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

ترکی میں اب تک کورونا کیسز کی تعداد 22 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 21 ہزار 500 افراد اب تک وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Read Previous

جرمن کمپنی واکس ویگن کا پلانٹ بند کرنے کا فیصلہ سیاسی ہے، ترک وزیر صنعت

Read Next

دسمبر 2020: ترکی میں مہنگائی 14.6 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Leave a Reply