
رواں سال ترکی نے عالمی مالیاتی مارکیٹ سے 12 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کئے۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اعتماد کرتے ہوئے ترکی کو فنانسنگ فراہم کی جو ترکی کی معاشی پالیسیوں پر ان کے اعتماد کا مظہر ہے۔
اپریل اور مئی میں جب کورونا وائرس کی عالمی وبا اپنے عروج پر تھی ترکی نے عالمی مارکیٹ سے 6 ارب ڈالر کا قرض حاصل کیا۔ دوسری ششماہی میں ترکی نے مزید 6 ارب ڈالر لئے۔
عالمی ریٹنگ ایجنسیز نے بھی ترک معیشت پر اپنے اعتماد کو ظاہر کیا ہے جس کے باعث ترکی کو کم شرح سود پر قرضے لینے میں آسانی ہوئی ہے۔
اس سال ترکی میں پہلی بار بسکٹ اور سوئٹس تیار کرنے والی کمپنی نے بھی عالمی مالیاتی مارکیٹ سے 65 کروڑ ڈالر کا قرض لیا۔ دوسری طرف ترک ایگزم بینک نے قرض فراہم کرنے والی ایک چینی پرائیویٹ کمپنی سے 23 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا قرض دو سال کے لئے حاصل کیا۔ یہ قرض برآمد کنندگان کی مالی معاونت کے لئے لیا گیا۔