turky-urdu-logo

کورونا وائرس: آذربائیجان میں 14 دسمبر سے 18 جنوری تک لاک ڈاوٗن

آذربائیجان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث لاک ڈاوؐن 14 دسمبر سے شروع ہو گا اور 18 جنوری تک جاری رہے گا۔

اس دوران ملک بھر میں تمام ریسٹورنٹس اور کیفیز مکمل طور پر بند رہیں گے۔ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے سوائے اشیائے خورد و نوش اور میڈیکل اسٹورز کے تمام دیگر کاروبار اور تجارتی سرگرمیاں بند رہیں گی۔

عوام صرف آن لائن خریداری کر سکیں گے۔ دارالحکومت باکو سمیت ملک کے 17 شہروں میں داخلے اور باہر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ گلیوں سے باہر جانے کے لئے بھی ایس ایم ایس کے ذریعے اجازت لینی ہو گی۔

قرنطینہ کا دورانیہ 31 جنوری تک بڑھا دیا گیا ہے۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ ادویات کی خریداری اور اشیائے خورد و نوش حاصل کرنے کے لئے اگر گھر سے باہر جانا ضروری ہو تو اس کے لئے بھی ایس ایم ایس کے ذریعے پیشگی اجازت لینا ہو گی۔

مریضوں کو اسپتال وزٹ کے لئے صرف تین گھنٹوں کا وقت دیا گیا ہے۔ تین گھنٹے بعد مریض کو ہر صورت گھر واپس آنا ہو گا۔

باکو میٹرو ٹرین اور بس سروس بھی 31 جنوری تک بند کر دی گئی ہے۔ گلیوں میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ بھی 31 جنوری تک بند رہے گی۔ لاک ڈاوٗن کے دوران گھروں کے اندر اور باہر ماسک پہننا لازمی ہو گا۔

آذربائیجان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد ڈیڑھ لاکھ تک پہنچ چکی ہے جبکہ 1،675 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

یومیہ تین ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو رہی ہے جس کے بعد ملک بھر میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

Read Previous

عالمی مالیاتی مارکیٹ سے 12 ارب ڈالر کی فنانسنگ ترکی پر اعتماد کا مظہر ہے، تجزیہ کار

Read Next

پاکستان میں وائرس کے وار جاری ، مزید 60 افراد جاں بحق

One Comment

Leave a Reply