turky-urdu-logo

پاکستان میں وائرس کے وار جاری ، مزید 60 افراد جاں بحق

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید ساٹھ افراد جاں بحق ہو گئے۔

تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق کروناوائرس کے اڑتیس ہزاربانوے افرادکے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے دوہزارنوسوتریسٹھ افرادمیں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعدادتین لاکھ بہتر ہزاردو سواکہترہوگئی ہے۔

کورونا وائرس سے  60 مزید افراد جاں بحق ہونے کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 547 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 26 ہزار 142 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 963 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 24 ہزار 804، سندھ میں ایک لاکھ 87 ہزار 684، خیبر پختونخوا میں 50 ہزار 506، بلوچستان میں 17 ہزار 540، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 761، اسلام آباد میں 33 ہزار 420 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 427 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 58 لاکھ 65 ہزار 944 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 92 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 72 ہزار 271 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 498 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 60 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 547 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 242، سندھ میں 3 ہزار 81، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 429، اسلام آباد میں 345، بلوچستان میں 170، گلگت بلتستان میں 98 اور آزاد کشمیر میں 182 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Read Previous

کورونا وائرس: آذربائیجان میں 14 دسمبر سے 18 جنوری تک لاک ڈاوٗن

Read Next

بھارت میں صحافی کو حکومت کی کرپشن بے نقاب کرنے پر زندہ جلا دیا گیا

One Comment

Leave a Reply