ترکیہ کی ساتویں گڈنیس ٹرین 500 ٹن امدادی سامان لے کے افغانستان پہنچ گئی

ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ پریذیڈنسی (اے ایف اے ڈی) کے تعاون کے تحت ترکیہ کی  ساتویں گڈنیس ٹرین انسانی امدادی سامان لے کر افغانستان کے صوبہ ہرات پہنچ گئی۔

حکام  کے مطابق  ٹرین میں  مجموعی طور پر 500 ٹن سے زیادہ انسانی امداد  موجود  تھی۔

یہ امداد ملک کے مختلف صوبوں میں ضرورت مند خاندانوں خصوصاً بے گھر افراد تک پہنچائی جائے گی۔

امداد میں بنیادی طور پر مختلف کھانے کا سامان، موسم سرما کے کپڑے، جوتے، قالین، کمبل، صفائی کا سامان، وہیل چیئرز اور سلائی مشینیں شامل ہیں۔

اس سے قبل  بھی  افغانستان کوگڈنیس ٹرین کے ذریعے انسانی امداد فراہم  کی جا چکی ہے  اور اس  طرح یہ امداد سات  ہزارٹن سے زیادہ تجاوز کرچکی ہے  جو  افغان باشندوں تک پہنچائی گئی، جن میں متاثرین، یتیموں، بیواؤں سیمیت معذور افراد شامل ہیں۔

یہ گڈنیس ٹرین ترکیہ سے افغانستان میں انسانی بحران کو کم کرنے کے لیے بھیجی گئی  ہے ۔

Read Previous

دفاعی ساز و سامان تیار کرنے والی ترک کمپنی ہیول سان کے اعلیٰ وفد کا دورہ پاکستان

Read Next

سویڈن: ترک سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک پرمبنی پروگرام کا انعقاد

Leave a Reply