سویڈن: ترک سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک پرمبنی پروگرام کا انعقاد

سویڈن میں موجود ترک سماجی تنظموں  نے ترک سفارت خانے   کے سامنے قرآن پاک پر مبنی پروگرام کا انعقاد کیا ۔ سویڈش مذہبی اوقاف کے عہدےدار سردار بوکمہ نے بھی اس تقریب میں شرکت کی  اور تلاوت کلام پاک  کے بعد انہوں نے اجتماعی دعا بھی کروائی

انہوں نے قرآن پاک کی آیات کا ترک اور سویڈش زبان میں بلند آواز  میں ترجمہ پڑھ کر سنایا۔ اس تقریب میں سویڈن کے مسلمانوں کی بڑی تعداد نے  بھی شرکت  کی ۔

ترک سفیر  یونیت جان تیزایل  نے  تقریب میں آئے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  سویڈن کے  انتہا پسند رہنما  راسموس پالودان نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی ۔ جس کی دنیا بھر کے مسلمانوں نے شدید مذمت کی ہے۔ انتہا پسند رہنما کی اس گستاخانہ  حرکت نے  اربوں مسلمانوں  کے جذبات کو مجروع کیا ۔

پروگرام کے شرکا نے بعد ازاں قرآن کریم کا سویڈش ترجمہ اور پھول بھی  حاضرین میں تقسیم کیے ۔

Read Previous

ترکیہ کی ساتویں گڈنیس ٹرین 500 ٹن امدادی سامان لے کے افغانستان پہنچ گئی

Read Next

استنبول میں ” جنوبی ایشیاء کی نئی پہل”کے موضوع پر سمپوزیم کا انعقاد

Leave a Reply