turky-urdu-logo

دہشت گردوں سے پوری طاقت سے لڑیں گے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی مکمل طور پر ختم کرنے کے لئے ترکی اپنی پوری قوت اور طاقت استعمال کرے گا۔

وہ دارالحکومت انقرہ کے صدارتی محل سے جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کی مختلف صوبائی کانگریسز سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو طاقت کے ساتھ ختم کریں گے یہاں تک کے دہشت گردوں کا ملک سے مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا۔ انہوں نے فتح اللہ ٹیررسٹ آرگنائزیشن (فیٹو)، پی کے کے اور داعش کے خلاف جنگ جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے ترکی کے اپوزیشن رہنما کمال کلیج دار اولو کے حالیہ بیان کی سخت مذمت کی جس میں انہوں نے شمالی عراق میں 13 ترک شہریوں کی شہادت پر دیا۔ ترک شہریوں پر  کُرد دہشت گرد تنظیم (پی کے کے) نے اتوار کو ایک حملہ کیا تھا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے انسانیت کے خلاف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ ترک عوام کے لئے لڑی جا رہی ہے اور اس کے لئے ترک عوام کی حمایت حاصل ہے۔ کُرد دہشت گرد تنظیم پی کے کے ایک علیحدگی پسند تنظیم ہے جسے ہر صورت ختم کیا جائے گا۔

Read Previous

ترک دفاعی اسلحے کی نمائش مئی میں استنبول میں ہو گی

Read Next

ترکی نے لاکھوں شامیوں کو بشارالاسد کی فوج کے قتل عام سے بچایا، نیویارک ٹائمز کی رپورٹ

Leave a Reply