turky-urdu-logo

ترک دفاعی اسلحے کی نمائش مئی میں استنبول میں ہو گی

ترک دفاعی صنعت کی ایک بین الاقوامی نمائش اس سال مئی میں استنبول میں منعقد کی جائے گی۔

یہ نمائش پریذیڈنسی ری پبلک آف ترکی اور ٹرکش آرمڈ فورسز فاوٗنڈیشن کے زیر اہتمام 25 سے 28 مئی تک جاری رہے گی۔ چار روزہ نمائش کی میزبانی ترک وزارت دفاع کرے گی۔

ترکی نے دنیا کے 148 ممالک کو نمائش میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ مختلف ممالک کے 352 اعلیٰ عسکری حکام اور 341 وفود کو بھی اس سال ہونے والی نمائش میں شرکت کے دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔

اس سال ہونے والی دفاعی صعنت کی نمائش میں ترکی کئی ممالک کے ساتھ اسلحے اور ٹیکنالوجی کی فروخت کے معاہدے کرے گا۔

ترک حکام کا کہنا ہے کہ اس نمائش میں مقامی اور غیر ملکی پروفیشنلز کو ایک دوسرے کے ساتھ ملنے کا موقع ملے گا۔ ترکی نے نمائش کے دوران کورونا وائرس کے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

گذشتہ سال ہونے والی دفاعی صنعت کی نمائش میں 53 ممالک کی ایک ہزار کمپنیوں نے شرکت کی تھی جبکہ 76 ہزار سے زائد لوگوں نے اس نمائش کو دیکھا تھا۔

واضح رہے کہ ترک دفاعی صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور خطے میں ترک دفاعی صنعت نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔ کئی ممالک ترکی کے ساتھ دفاعی تعاون اور اسلحے کی خریداری کے معاہدے کر رہے ہیں۔

Read Previous

پاکستان اور بھارت کے اچھے تعلقات کی خواہاں ہوں، بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ

Read Next

دہشت گردوں سے پوری طاقت سے لڑیں گے، صدر ایردوان

Leave a Reply