turky-urdu-logo

پاکستان اور بھارت کے اچھے تعلقات کی خواہاں ہوں، بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑہ نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا کہ وہ دوستانہ تعلقات کو فروغ دیں تاکہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام قائم ہو سکے۔

ایک غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ملک دیرینہ تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کریں تاکہ خطے میں امن کی فضا بحال ہو سکے۔

واضح رہے کہ 2019 میں جب بھارت نے پاکستان کے بالاکوٹ پر حملہ کیا تھا تب پریانکا چوپڑہ نے بھارتی حملے کی حمایت کی تھی جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پریانکا چوپڑہ نے انٹرویو کے دوران ایک واقعہ بھی سنایا جس میں انہوں نے کہا کہ ایک برٹش پاکستانی ایئر ویز ایجنٹ نے اس وقت ان کی مدد کی جب ان کے والدین کو پرواز میں سیٹ نہیں مل رہی تھی تو پاکستانی ایجنٹ نے اپنی سیٹ پریانکا کے والدین کو دی تھی۔ پریانکا چوپڑہ نے کہا کہ وہ برٹش پاکستانی ایئر ویز ایجنٹ کے ہمدردی کے اس جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔

Read Previous

اسرائیلی فوج کا چھاپہ، فلسطینی خاتون دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

Read Next

ترک دفاعی اسلحے کی نمائش مئی میں استنبول میں ہو گی

Leave a Reply