
فلسطین کی ایک خاتون دل کا دورہ پڑنے سے اس وقت جاں بحق ہو گئی جب اسرائیلی فوج نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور زبردستی گھر میں داخل ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق 67 سالہ فلسطینی خاتون رحمہ ابو عور مشرقی یروشلم کے علاقے بیت لحم کے ایک دیہات ابو نجیم میں رہتی تھی۔ اسرائیل فوج نے خاتون کے گھر چھاپہ مارا اور زبردستی گھر میں داخل ہو گئی جس پر خاتون کو دل کا دورہ پڑا اور وہ بے ہوش ہو کر زمین پر گر گئی۔ خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی وہ راستے میں دم توڑ گئی۔
فلسطین کی وفا نیوز کے مطابق اسرائیلی فوج نے خاتون کے گھر سے فلسطین کے پرچیم اور بینرز قبضے میں لے لئے۔
اسرائیلی ملٹری کی طرف سے واقعے پر ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔