turky-urdu-logo

ترکی میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری

ترک وزارت ثقافت اور سیاحت  کے مطابق 2020  کے پہلے سات ماہ میں 5.4 ملین سیاہ ترکی آئے۔  اعدادو شمار کے مطابق جنوری اور جولائی تک کے عرصے میں سیاحوں کی آمد میں پچھلے سال اسی عرصے میں آئے 24.7 ملین سیاحوں کے مقابلے  میں کوروبا وبا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کہ وجہ سے  78 فیصد کمی آئی  ہے۔

گزشتہ دسمبر چین میں سامنے آنے کے بعد کورونا وبا پوری دنیا میں پھیل چکی ہے اور اب تک کڑوروں لوگوں کو متاثر کر چکی ہے جبکہ ہزاروں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔  وبا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی اور کاروبار اور آمدو رفت پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

جون میں معمول کی طرف آنے کے حصے کے طور پر ترکی نے اپنی سیاحت کی سہولیات سخت حفاطتی اقدامات کے ساتھ  بحال کیں۔

جولائی میں 932،927 سیاح ترکی آئے جو جولائی 2019  میں آئے 6.6 ملین سے کم لیکن جون 2020 سے زیادہ ہیں۔ پچھلے سال 45 ملین سیاح ترکی آئے جو 2018 میں آئے 39.5 ملین سے زیادہ ہیں۔

Read Previous

طالبان رہنماوٗں کی پاکستان آمد، افغان حکومت کے ساتھ امن معاہدے پر بات چیت سے آگاہ کریں گے

Read Next

ترکی: پھلوں کی برآمدات میں نارنجی کو خاص مقام حاصل

Leave a Reply