turky-urdu-logo

طالبان رہنماوٗں کی پاکستان آمد، افغان حکومت کے ساتھ امن معاہدے پر بات چیت سے آگاہ کریں گے

افغان طالبان کے وفد کی قیادت نائب امیر ملا عبدالغنی برادر کر رہے ہیں۔ طالبان وفد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کرے گا۔
افغان مہاجرین کی دونوں طرف آمد و رفت اور تجارت پر پاکستانی حکام سے بات چیت ہو گی۔ اس کے ساتھ وفد افغان حکومت کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر اب تک کی پیش رفت سے بھی آگاہ کرے گا۔
طالبان وفد سیاسی قیادت کے ساتھ ساتھ عسکری قیادت سے بھی ملاقات کرے گا۔ افغان حکومت اب تک طالبان کے سرکردہ 80 رہنماوٗں کو رہا کر چکی ہے۔ معاہدے کے تحت 400 سرکردہ طالبان رہنماوٗں کو رہا کیا جانا ہے۔

Read Previous

ترک سیکیورٹی فورسز نے پلزی پینٹینگ کے مبینہ اسمگلروں کو حراست میں لے لیا

Read Next

ترکی میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری

Leave a Reply