turky-urdu-logo

ترک سیکیورٹی فورسز نے پلزی پینٹینگ کے مبینہ اسمگلروں کو حراست میں لے لیا

ترک  سکیورٹی فورسز نے  تین مبینہ آرٹ سمگلرز کو گرفتار کرلیا۔

سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ  تینوں ملزمان پر اٹلی کے مشہور  مصور فیلیپو پیلیزی کی دستخط شدہ پینٹینگ کو سمگل کرنے کا الزام تھا۔

جنوب  مغرب  مُلا کے ضلع ملاس میں اینٹی سمگلینگ گروپ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اُنہیں کافی عرصے سے  متعدد تاریخی چیزوں کو شہر سے باہر بھیجنے  کی اطلاحات موصول ہورہی تھیں۔

سیکیورٹی گروپ  نے ایک ہوٹل کے کمرے پر چھاپہ مار کر تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

سیکیورٹی گروپ کا کہنا ہے کہ پینٹینگ کو سیکورٹی فورسز نے  اپنی حفاظت میں لے لیا ہے۔

پلزی کی پینٹینگز کا سائز تقریبا 50 سے 70 میٹر تک ہوتا ہے۔

یہ پینٹینگ 19 صدی میں بنائی گئی ہے جسکی قیمت اب لاکھوں میں ہے۔

پلزی نے1899 میں وفات پائی ۔

پلزی کی پینٹینگز آج بھی انکے خاص انداز کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔انکی تصاویر میں زیادہ تر بچے اور جانور نظر آتے ہیں۔

Read Previous

ترکی میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی

Read Next

طالبان رہنماوٗں کی پاکستان آمد، افغان حکومت کے ساتھ امن معاہدے پر بات چیت سے آگاہ کریں گے

Leave a Reply