turky-urdu-logo

ترکی میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی

بحیرہ اسود کے ساتھ ترکی کے سوبے گیرسیم میں بارشوں اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔
وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے کہا ہے کہ پیر کی صبح سیلابی پانی سے ایک سرکاری ملازم کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔ علاقے میں تین لاپتہ سرکاری ملازمین کی تلاش کا کام جاری ہے۔
ترکی کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق اب تک 157 افراد کو علاقے سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقے میں ریسکیو کے 988 افراد اور 288 گاڑیاں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ بارشوں اور سیلاب سے 118 دیہات متاثر ہوئے تھے تاہم اب تک 35 دیہاتوں کو کلیئر قرار دے کر لوگوں کو علاقے میں واپس آنے کو کہہ دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق تیز بارشوں اور سیلاب سے اب تک 12 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
وزیر داخلہ سلیمان سوئلو کے مطابق اب تک 11 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔
وزیر زراعت باکر پاک دمرلی کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے زرعی اراضی کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

Read Previous

آنکھوں کی حرکات جانچنے والا ماسک تیار کر لیا گیا۔

Read Next

ترک سیکیورٹی فورسز نے پلزی پینٹینگ کے مبینہ اسمگلروں کو حراست میں لے لیا

Leave a Reply