سائنس دانوں نے آنکھوں کی حرکت اور دل کی شرح کی جانچ کرنے والا چہرے کا ماسک تیار کر لیا ہے۔ ماسک امریکی یونیورسٹی آف میساچوسٹس امہرسٹ کے سائنس دانوں نے الیکٹروڈ کی ایک سیریز سے تیار کیا ہے ۔ ہائیڈروجل اور سیلور کے دھاگوں سے تیار کردہ یہ ماسک چہرے پر با آسانی پہنا جا سکتا ہے ماسک میں موجود سینسرز دل کی دھڑکنوں کی بھی جانچ کر سکتے ہیں۔
یہ ماسک چارجنگ کے بعد 8 گھنٹے تک کام کر سکتا ہے لیکن بنانے والوں کا کہنا ہے کہ نیا تیار شدہ ماسک تقریبا 3 دن تک کام کر سکتا ہے۔
ماسک صرف نیند کی مانیٹرینگ ہی نہیں بلکہ وی آر گیمنگ کے لیے بھی بنایا گیا ہے۔
Tags: ٹیکانولوجی