ترکی میں جنوری سے جولائی تک کے دورانیے میں نارنجی کی برآمد سے 336 ملین ڈالر زرِ مبادلہ کمایا گیا ہے۔
قومی سٹرس فروٹ کونسل کے سربراہ کمال قاچماز نے کہا ہے کہ ترکی کی تازہ سبزیوں اور پھلوں کی برآمدات میں نارنجی کو خاص مقام حاصل ہے۔انہوں نے کہا ہ کہ گذشتہ 7 ماہ کے دوران نارنجی کی برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔گذشتہ سال اس پھل کی برآمد 596 ٹن تھی جو رواں سال میں 656 ٹن تک پہنچ گئی ہے۔ اس اضافے سے ملک کو 336 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا ہے۔
قاچماز نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافہ ہمارے سیکٹر کے نمائندگان کے لئے باعث مسرت ہے۔ سب سے زیادہ برآمدات 119 ملین ڈالر کے ساتھ روس کو کی گئیں اور اس کے بعد یوکرائن، عراق، رومانیہ اور پولینڈ کا نمبر آتا ہے۔