turky-urdu-logo

ترکی میں 85 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسنیشن شروع ہو گئی

حکومت نے ضعیف العمر افراد کو گھروں میں ویکسین لگانے کا کام شروع کر دیا ہے۔ فارمیسی ورکرز کو بھی ویکسین پروگرام میں شامل کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے گذشتہ ہفتے صدر ایردوان اور ان کی کابینہ سمیت ڈاکٹرز اور طبی عملے کی ویکسنیشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے

ترکی میں اب تک 10 لاکھ سے زائد افراد کی ویکسنیشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ چین سے آنے والی سینو ویک ویکسین کا دوسرا مرحلہ 28 روز بعد شروع ہو گا۔ ویکسنیشن پروگرام کے مطابق ویکسنیشن کی پہلی خوراک کے بعد دوسری خوراک میں کم از کم 28 روز کا وقفہ ضروری ہے۔

ترکی نے چین سے ویکسین کی خریداری کا جو معاہدہ کیا تھا اس کی پہلی کھیپ 30 دسمبر کو انقرہ پہنچ گئی تھی۔ چین سے ابتدائی طور پر 30 لاکھ ویکسین ترکی پہنچی ہے۔ مزید ویکسین اسی ماہ چین سے پہنچ جائے گی۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 24 ہزار 487 ہو چکی ہے جبکہ کورونا کے 22 لاکھ 80 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس 20 لاکھ 70 ہزار افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مریضوں کی تعداد 5 کروڑ 35 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

Read Previous

ترکی میں زلزلے کے جھٹکے

Read Next

ترک کمپنیاں پاکستان پر بوجھ نہیں ہیں، ترک سفیر نے بتا دیا

Leave a Reply