turky-urdu-logo

ترک وزیر خارجہ کی ازبکستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات

ترکی کے وزیر خارجہ چاوش اولو  نے ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کاملوف کے ساتھ ملاقات کی۔

ازبکستان  کے دارالحکومت  تاشقند  میں دونوں ممالک کے وزارت خارجہ  وفود کے درمیان مذاکرات میں ترکی اور ازبکستان کے درمیان اعلی سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے قیام پر بات چیت کی گئی۔

ترک وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ آج ہم مشترکہ اسٹریٹجک پلاننگ گروپ اجلاس کریں گے۔اس طرح ایک طرف ہم اعلی اسٹریتجک تعاون کونسل کے دوسرے اجلاس کی  تیاریا شروع کروا سکیں گے  اور ساتھ ہی پہلے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں  اور طے گئے سمجھوتوں کا جائزہ لیں گے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ  مذاکرات میں ہم  ترک کونسل ، افغانستان اور دیگر علاقائی موضوعات پر بھی غور کریں گے۔

ازبکستان کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  ہمارا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک تعاون میں اضافہ کرنا ہے۔

Read Previous

ترکی میں پاکستانی سفیر کی گیارویں باسفورس کانفرنس میں شرکت

Read Next

اسرائیل کا سعودی عرب کے ساتھ مشرق وسطیٰ میں مشترکہ فضائی طاقت کا مظاہرہ

Leave a Reply