turky-urdu-logo

ترکی کے جدید دفاعی ہتھیار، یوکرین بھی خریداروں میں شامل

یوکرین کے صدر ولودمیر زیلنسکی انقرہ کے دورے میں نئے فوجی تعاون کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔

اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوان سے انقرہ میں ملاقات کے دوران دفاع اور تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر بات کریں گے۔ اس دوران خطے میں جاری نیگورنو کاراباخ تنازعے پر بھی غور کیا جائے گا۔

دونوں ملکوں کے مشترکہ تعاون سے اے این 178 ایئر کرافٹ اور ترک ایوی ایشن کمپنی کے درمیان معاہدے کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔

صدر ایردوان نے یوکرین کے صدر وولود میر زیلنسکی سے اس سال فروری میں کائیو میں ملاقات کی تھی۔

ترکی نے یوکرین کی دفاعی صلاحتیوں میں اضافے کے لئے ڈھائی کروڑ ڈالر بھی دیئے تھے۔ دونوں ملکوں نے موجودہ 5 ارب ڈالر کے موجودہ تجارتی حجم کو بڑھا کر 10 ارب ڈالر تک لے جانے کا بھی معاہدہ کیا تھا۔

دونوں ملکوں نے آزادانہ تجارت کے معاہدے پر نظر ثانی کرنے اور اسے بہتر طور پر نافذ کرنے کا بھی فیصلہ کیا تھا۔ یہ معاہدہ 2012 میں طے ہوا تھا۔

گذشتہ سال یوکرین نے ترکی سے 6 بیکراتر ٹی بی 2 جنگی ڈرون اور تین گراوٗنڈ کنٹرول اسٹیشن سسٹم خریدے تھے۔

یوکرین کے نائب وزیر اعظم نے اس سال اگست میں ترکی کا دورہ بھی کیا تھا۔

Read Previous

بیسیکتاس کے مڈ فیلڈر مینسہ میں کورونا وائرس کی تصدیق

Read Next

ترکی کو کبھی بھی اپنا اہم اتحادی نہیں سمجھا، روسی وزیر خارجہ کا انکشاف

Leave a Reply