صدر رجب طیب ایردوان نے یوکیرینی صدر ولا دیمر زیلنسکی کو مذکرات کے لیے ترکی آنے کی دعوت دے دی۔
ولا دیمر زیلنسکی انقرہ میں صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کریں گے اور دفاع ،تجارتی تعاون سے لے کر کاراباخ سمیت دوطرفہ تعلقات ، علاقائی اور بین الاقوامی امور سےمتعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
یوکیرینی صدر کے دورہ ترکی کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو ایک نئے فوجی تعاون کے معاہدے سے مزید مستحکم کیا جائے گا۔
یوکیرینی صنعت کار انتونوو اور ترکی کی ہواباز کمپنیوں کے اے این 178 طیارے کی مشترکہ تیاری بھی ایجنڈے میں شامل ہوگی۔
اس دورے میں دو طرفہ تعلقات کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جائیگا۔
ایردوان نے فروری میں یوکرین دورے کے دوران یوکرائن کی فوجی ضروریات پوری کرنے میں معاونت کا وعدہ کیا اور اس ذمن میں 205 ملین ترکش لیرا (25.8 ملین ڈالر) امداد فراہم کرنے کااعادہ بھی کیا۔
دونوں رہنماؤں نے 2012 سے جاری آزاد تجارت کے معاہدے پر بھی بات چیت کی یاد دہانی کروائی جس کا رواں سال حتمی فیصلہ کیا جانا تھا۔