ترکی کی صنعت و وزیر برائے ٹیکانولوجی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ترکی جلد ہی اپنی قومی مصنوعی ذہانت (اے آئی)کی حکمت عملی جاری کرئے گا جسے عوامی ، نجی اور تعلیمی اداروں کی مشترکہ کوشش سے تیار کیا گیا ہے۔
مصطفی ورانک نے مصنوعی ذہانت اور اعلی ٹیکانولوجی سے متعلق ترکی اور ہنگری کی مشترکہ کانفرنس میں کہا کہ بحیثیت ترکی ہم اے آئی کی ترقی کے سلسلے میں دنیا بھر میں اقدامات کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ترکی ایسی جامع پالیسی بنانا چاہتا ہے جو معاشرتی بہبود ، انسانی اقدار اور منصفانہ قانونی ڈھانچے کو فروغ دے۔
مصطفی نے مزید کہا کہ ہم اے آئی پالیسیوں کے سب سے اہم پہلووں جیسے سائنسی تحقیق ، اخلاقیات اور شعمولیت اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر پر خصوصی زور دیں گے۔
حکومت اپنے قومی مصنوعی ذہانت انسٹی ٹیوٹ کی تشکیل کے عمل میں ہے۔ مصطفی کا کہنا تھا کہ ترکی اور ہنگری اے آئی پالیسیوں کے لئے یکساں نقطہ نظر رکھتا ہے