TurkiyaLogo-159

آذربائیجان اور یورپ کے درمیان گیس پائپ لائن مکمل ہو گئی

ترکی اور یورپ کے درمیان گیس پائپ لائن بچھانے کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ ٹرانس آرڈی ایٹک پائپ لائن بچھانے کا کام ساڑھے چار سال پہلے شروع ہوا تھا۔

ترکی اور یونان کی سرحد سے شروع ہونے والی پائپ لائن کو گیس سے بھر دیا گیا ہے اور اٹلی کے ٹرمنل تک یہ گیس پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔

پائپ لائن سے تجارتی بنیادوں پر گیس کی دیگر ممالک کو فروخت طے شدہ معاہدوں کے مطابق کی جائے گی۔

پائپ لائن کا اٹلی میں انٹر کنکشن پوائنٹ آئندہ ماہ مکمل ہو جائے گا۔

یہ پائپ لائن آذربائیجان کی شاہ دنیز 2 فیلڈ سے گیس یورپ تک پہنچائے جائے گی۔ 878 کلومیٹر طویل یہ پائپ لائن ترکی کے اناطولیہ علاقے سے ہوتی ہوئی یونان اور ترکی کے سرحدی علاقے کیپوئی تک بچھائے گئی جہاں سے یہ زیر سمندر اٹلی تک پہنچائی گئی۔

اس پائپ لائن سے جنوب مشرقی یورپ کے کئی ممالک کو بھی فروخت کی جا سکتی ہے۔ اٹلی سے یہ گیس مغربی یورپ کے کئی ممالک کو فروخت کی جائے گی۔

سدرن گیس کوریڈور کے تحت یہ پائپ لائن یورپ اور دیگر کئی ممالک کی توانائی کی ضروریات پوری کرے گی۔ اس پائپ لائن میں 20 ،20 فیصد شیئر برٹش پیٹرولیم، سوکار، ایسنم کا ہے۔

Alkhidmat

Read Previous

ترکی اور یوکرائن کا اسٹریٹجک شعبے میں شراکت داری کو فروغ دینے کا فیصلہ

Read Next

ترک صدر نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کرنے بحیرہ اسود پہنچ گئے

Leave a Reply