
ترک صدر رجب طیبب ایردوان بحیرہ اسود میں بحری جہاز پر سوار ہو گئے جہاں وہ قدرتی گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کی تفصیلات کا باضابطہ طور پر اعلان کریں گے۔
ترک صدر کی جانب سے یہ اعلان بحیرہ اسود میں تیل اور گیس ذخائر کی دریافت کے کچھ ہی عرصے بعد سامنے آیا۔
ایردوان نےحکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ (اے کے) پارٹی سےخطاب کرتے ہوئے کہا "ہم ذاتی طور پر ذخائر کی تلاش کے لیے کی جانے والی کوششوں کا مشاہدہ کریں گے اور نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کریں گے۔”
انہوں نے کہا کہ بحیرہ اسود میں ذخائر کی تلاش پر معمور بحری جہاز فاتح سے اگست میں 320 بلین کیوبک میٹر قدرتی ذخائر کی دریافت نے پورے ترکی کو مسرت بحشی اور اب مزید خوشخبری آنے کی امید ہے۔
یہ دریافت ترک تاریخ کی سب سے بڑی دریافت تھی۔ ترک حکام کا کہنا ہے کہ 2023 میں یہ گیس عوامی استعمال کے لیے تیار ہوجائے گی۔