turky-urdu-logo

جلدہیومن رائٹس ایکشن پلان اور معاشی اصلاحات پیکچ کا اعلان کریں گے، صدر ایردوان

ترک صدر رجب طیب ایردوان آئندہ ہفتے ہیومن رائٹس ایکشن پلان اور اگلے دو ہفتوں تک  معاشی اصلاحات پیکیج کا اعلان کریں گے ۔

اس بات کا اعلان ترک صدر رجب طیب ایردوان نے جسٹس اینڈ  ڈویلیپمنٹ پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ  آئندہ ہفتے ہیومن رائٹس ایکشن پلان متعارف کروایا جائے گا  جس میں تمام طبقوں کو خیال رکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دو ہفتوں تک ترکی معاشی اصلاحات پیکچ کا بھی اعلان کر ے گا۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا ،”مجھے امید ہے کہ ہم اپنے معاشی اصلاحات پیکیج کا اعلان کرکے ایک بار پھر اپنے ملک کی ترقی کے عزم کو ظاہر کریں گے۔”

Read Previous

قطر کا غزہ میں پاور پلانٹ کے قیام کے لیے 60 ملین عطیہ کرنے کا اعلان

Read Next

جنوری 2021 میں آنے والی ماحولیاتی آفات

Leave a Reply