turky-urdu-logo

جنوری 2021 میں آنے والی ماحولیاتی آفات

سال 2021  کے پہلے مہینے میں ماحولیاتی آفات  نے دنیا  بھرمیں بہت تباہی مچائی ہے۔

2 جنوری کو بڑے پیمانے پر جنگل میں لگنے والی آگ نے شمال مشرقی ہندوستان میں واقع  دلکش ضوکو ویلی کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔

3 جنوری  کو ناروے کے شہر ایسک میں مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی۔

3 جنوری  کو انڈونیشیا کے شمالی سماترا میں ماونٹ سینا بونگ پھٹ پڑا ، جس کی راکھ 1000 میٹر اونچائی تک جا پہنچی۔

5 جنوری  کو فلپائن کے شمالی لوزون جزیرے کے جنوب میں آنےوالے سیلاب نے پانچ افراد کی جان لے لی ۔

6 جنوری کو  ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں دو افراد کی  شدید برف باری کے باعث ہلاکت ہو گئی۔

7 جنوری  کوترکی  میں آنے والی مون سون بارشوں کے سبب سیلاب کے باعث کم سے کم تین افراد ہلاک ہو گئے۔

9 جنوری  کو روس کے آرکٹک شہر نورلکس میں برفانی تودے گرنے سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔

11 جنوری  کو جنوبی تھائی لینڈ میں موسلا دھار بارش کے باعث 3 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

14 جنوری  کو رونڈا کے مختلف  علاقوں میں  بارش کے باعث 13 افراد ہلاک جبکہ 20 افراد زخمی ہو گئے۔

17 جنوری کو  انڈونیشیا کے جاوا جزیرے میں لاوا پھٹ پڑا جسکی راکھ 50 میٹر تک پھیل گئی۔

20 جنوری  کو انڈونیشیا میں سیلاب آنے کے باعث 21 افراد ہلاک جبکہ 63،608 افرادبے گھر ہوگئے۔

29 جنوری کو پاپوا نیو گیاناہ میں برف کے تودے گرنے کے باعث ایک کنبے کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔

31 جنوری کو شام کے شمال مغربی ضلع عفرین میں ایک پناہ کیمپ بارش کے باعث ڈوب گیا۔

Read Previous

جلدہیومن رائٹس ایکشن پلان اور معاشی اصلاحات پیکچ کا اعلان کریں گے، صدر ایردوان

Read Next

پاکستان : یکم مارچ سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے

Leave a Reply