fbpx

پاکستان : یکم مارچ سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ یکم مارچ سے ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے ہفتے میں 5 روز کھلیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ملک بھر کے تعلیمی ادارے یکم مارچ سے ہفتے میں 5 روز کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ بڑے شہروں کے اسکولوں میں مرحلہ وار کلاسز کا نفاذ صرف  28 فروری تک تھا۔

شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ فیصلے کا اطلاق ان تمام شہروں پر ہو گا جہاں پابندیاں عائد کی گئی تھیں، اللہ کے فضل سے ہم معمول کی طرف جا رہے ہیں۔

واضح  رہے کہ گزشتہ روز این سی او سی نے ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے بند مزارات کھولنے، شاپنگ مالز کھولنے کے اوقات کار بڑھانے اور ہوٹلوں میں کورونا ایس او پیز کے ساتھ ان ڈور ڈائننگ کی سہولت فراہم کرنے کی اجازت بھی دی تھی۔

اس کے علاوہ این سی او سی نے پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں ہونے والے میچز کے لیے تماشائیوں کی تعداد بھی 20 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد تک کرنے کی اجازت دی تھی۔

ozIstanbul

پچھلا پڑھیں

جنوری 2021 میں آنے والی ماحولیاتی آفات

اگلا پڑھیں

ترکوں اور پاکستانیوں کی محبت کی لازوال داستان ترک لالا پشاوری

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے