turky-urdu-logo

قطر کا غزہ میں پاور پلانٹ کے قیام کے لیے 60 ملین عطیہ کرنے کا اعلان

فلسطین کے وزیر اعظم محمد  شا طح نے ایک بیان میں  کہا کہ قطر نے 60 ملین ڈالر اور یورپی یونین نے 24  ملین ڈالر غزہ پٹی تک گیس  پائپ لائن کے ذریعے پاور پلانٹ  کے قیام  کے لیے عطیہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

اس بات کا اعلان فلسطینی وزیراعظم کی قطری سفیر اور یورپی یونین کے نمائندے  سویون برگڈورف کے ہمراہ میٹنگ میں کیا گیا۔

محمد شا طح نے بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے منصوبے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ  اس سے غزہ میں بجلی کا مسئلہ حل ہوگا۔”

بیان میں کہا گیا ہے کہ  غزہ میں بجلی کی پیداوار کے لیے پلانٹ لگانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

غزہ میں شدید بجلی کی قلت کا  سامنا ہے ۔ پلانٹ 140 میگا واٹ کے بجائے 60 میگا واٹ پیدا کرتا ہے جبکہ اضافی بجلی کی ضرورت  مہنگے ڈیزل کے ذریعے پوری کی جاتی ہے۔

Read Previous

پی ایس ایل 6 :اسلام آباد یونائیٹد سے کراچی کنگز کو شکست کا سامنا

Read Next

جلدہیومن رائٹس ایکشن پلان اور معاشی اصلاحات پیکچ کا اعلان کریں گے، صدر ایردوان

Leave a Reply