ترکی میں بیرون ملک سے آنے والوں کےلیے پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
ترک وزیر صحت فرحتین کوکا نے ٹویٹر پیغام کے ذریعے بتایا کہ ترکی آنے والے مسافروں کے لیے منفی کورنا ٹیسٹ لازم ہو گا۔
ہوائی اڈوں اور سرحدوں کے راستے آنے والے افراد کے پاس پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ موجود نہ ہونے کی صورت میں انہیں ملک میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا یا دوسری صورت میں ایسے مسافروں کو ترکی میں ان کے زیر قیام بتائے گئے پتے یا ہوٹل میں قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔
حکام کے مطابق زیر قرنطینہ میعاد ایک ہفتے پر مشتمل ہوگی جس کے دوران اگر کورونا کی علامات ظاہر ہوتی ہیں تو انہیں براہ راست ہسپتال منتقل کیا جائے گا جبکہ منفی نتیجہ آنے کی صورت میں انہیں باہر جانے کی اجازت ہو گی۔ مارچ تک اس پر عمل درآمد جاری رہے گا۔