کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث دنیا بھر میں ای کامرس نے تیزی سے ترقی کی ہے۔ ترکی کی ایسوسی ایشن آف ای کامرس آپریٹرز کے چیئرمین ایمرے ایکمکجے نے کہا ہے کہ اس سال ترکی میں آن لائن تجارت کا حجم 250 ارب ترکش لیرا سے تجاوز کر جائے گا۔ 2019 میں یہ تجارتی حجم 190 ارب ترکش لیرا تھا۔
کورونا وائرس کی وبا کے عروج میں ترکی میں بینکوں کے کریڈٹ کارڈز میں 80 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ سب سے زیادہ خریداری اشیائے خورد و نوش اور گھریلو استعمال کی مصنوعات میں ریکارڈ کی گئی۔ اس سال کے لئے 300 ارب ترکش لیرا کا ہدف رکھا گیا تھا اور امید ہے کہ اس ٹارگٹ کو حاصل کر لیا جائے گا۔
آئندہ سال ای کامرس کے لئے 400 ارب ترکش لیرا کا ہدف رکھا گیا ہے۔
Tags: ترک معیشت
