
ترکی کی ایک عدالت نے حزب اختلاف کی سیاسی جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سابق نائب سربراہ لیلیٰ گوون کو 20 سال قید کی سزا کا حکم سنایا ہے۔
لیلیٰ گوون پر الزام ہے کہ وہ ایک مسلح دہشت گرد تنظیم کی رکن رہیں اور کئی بار اس تنظیم کے لئے مہم بھی چلائی۔
ترکی کے جنوب مشرقی صوبے دیارباکر کی عدالت نے لیلیٰ گوون کو سزا کا حکم سناتے ہوئے پولیس کو انہیں گرفتار کرنے کا بھی حکم جاری کیا۔
ترک پارلیمنٹ نے اس سال جون میں لیلیٰ گوون کی رکنیت ختم کر دی تھی۔
اس سے پہلے ایک صوبائی عدالت نے لیلیٰ گوون کو چھ سال تین ماہ کی قید کا حکم سنایا تھا اور انہیں جیل بھیج دیا تھا جس کے بعد پارلیمنٹ نے اس کی رکنیت ختم کر دی تھی۔
ایک دوسری عدالت نے لیلیٰ گوون کو رہا کر دیا تھا تاہم اب دیارباکر کی بڑی عدالت نے 20 سال قید کی سزا کا حکم جاری کیا ہے۔
واضح رہے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے کرد دہشت گرد تنظیم پی کے کے سے قریبی تعلقات ہیں اور دونوں جماعتیں ایک دوسرے کی حمایت کرتی ہیں۔