turky-urdu-logo

ترکی:ماہانہ اجرت میں 22 فیصد اضافے کا اعلان

صدر رجب طیب ایردوان نے یکم جنوری سے شروع ہونے والے نئے مالی سال میں کم سے کم اجرت میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

ترک وزیر سماجی بہبود زہرا زمرد سلجوق نے کہا ہے کہ یکم جنوری سے ماہانہ اجرت 2 ہزار 8 سو 26 ترکش لیرا مقرر کی جا رہی ہے۔ رواں سال میں کم سے کم اجرت 2 ہزار 3 سو 26 ترکش لیرا ہے جس میں 22 فیصد کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل سیکیورٹی پریمئم اور انکم ٹیکس کی کٹوتی سے پہلے کم سے کم ماہانہ اجرت 3 ہزار 5 سو 78 ترکش لیرا بنتی ہے۔ کم سے کم ماہانہ اجرت مہنگائی کی موجودہ شرح سے زائد بڑھائی جا رہی ہے۔ اس وقت ترکی میں افراط زر کی شرح 14 فیصد سے زائد ہے۔

Read Previous

فٹ بال: تربزسنپورکلب کو لائنز سے شکست کا سامنا

Read Next

ترکی میں یکم جنوری سے کم سے کم اجرت میں 21.56 فیصد اضافہ

Leave a Reply