turky-urdu-logo

ترکی کے جنوبی صوبہ ہاتا ئے میں 50 ہیکڑ پودے لگانے کی تیاری مکمل

ملک کے زراعت  اور جنگلات  کے وزیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  ترکی جنوبی صوبہ ہاتائے کی 50  ہیکڑ زمین پر پودے لگانے کے لیے تیار ہے۔

بیکر پاکدمیرلی نے ٹویٹر پر  کہا کہ ہم نے 50 ہیکٹر  زمین پر پودے لگانے کی تیاری پہلے ہی مکمل کرلی ہے۔

پاکدمیرلی نے حالیہ آگ سے متاثرہ علاقے سے کھیت کے کام کی تصاویر دکھاتے ہوئے کہا کہ وہ آگ کے منفی اثرات کو جلد ختم کر یں گے۔

8 اکتوبر کو ہتائے میں لگنے والی آگ کی وجہ سے 400 ہیکڑ رقبہ متاثر ہوا اور متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

Read Previous

انسانی کھوپڑی میں ایک نئے اعضا کی دریافت

Read Next

ترکی کا کینسر کے علاج کی مہنگی درآمدی ادویات سے جان چھڑانے کا فیصلہ، نیا ریسرچ سینٹر قائم

Leave a Reply