turky-urdu-logo

مہنگائی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کریں گے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ مہنگائی کرنے والے تاجروں پر بھاری جرمانے عائد کریں گے۔

استنبول میں نماز جمعہ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ جو تاجر مہنگی اشیا فروخت کرتا ہوا پایا گیا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور اس پر بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران حکومت چھوٹے تاجروں کی مالی مدد جاری رکھے گی۔ کورونا وائرس سے اموات میں نمایاں کمی نے امید کی نئی کرن پیدا کی ہے اور مجھے امید ہے کہ جلد ہی ترکی کورونا وائرس کی عالمی وبا پر قابو پا لے گا۔

انہوں نے کورونا ویکسین کے خلاف منفی پروپیگنڈے کے اثرات زائل ہونے پر بھی اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اب عوام بخوشی ویکسین لگوا رہے ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا کہ پارلیمنٹ جانوروں کے حقوق سے متعلق قانونی سازی کا عمل جلد ہی مکمل کر لے گی۔

Read Previous

ترکی سے چین کے لئے تیسری کارگو ٹرین آج انقرہ سے روانہ ہو گئی

Read Next

ایک کروڑ سے زائد لوگوں کی ترکی کے عجائب گھروں اور آثار قدیمہ کی سیر

Leave a Reply