turky-urdu-logo

ایک کروڑ سے زائد لوگوں کی ترکی کے عجائب گھروں اور آثار قدیمہ کی سیر

دنیا بھر سے ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد لوگوں نے ترکی کے عجائب گھروں اور آثار قدیمہ کی سیر کی۔ یہ سیر ترکی کے سرکاری ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر آن لائن کی گئی۔

ترک وزارت ثقافت نے 25 مارچ 2020 میں اپنے 32 عجائب گھروں اور آثار قدیمہ کا ایک ڈیجیٹل پورٹل تیار کیا۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث مارچ 2020 میں سفری پابندیاں عائد تھیں اس لئے ترک وزارت ثقافت نے لوگوں کو آن لائن ترکی کے عجائب گھر اور آثار قدیمہ دیکھنے کی دعوت دی تھی۔

ترک وزارت ثقافت نے www.sanalmuze.gov.tr کے نام سے ایک ویب سائٹ تیار کی اور 32 عجائب گھروں میں موجود نادر نمونوں اور نوادرات کی تصاویر ویب سائٹ پر شیئر کیں۔ 10 ماہ میں ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد لوگوں نے ترکی کے عجائب گھروں کی آن لائن ورچول سیر کی۔

لوگوں نے سب سے زیادہ Gopeklitepe آکیالوجیکل میوزیم کی سائٹ کا دورہ کیا۔ وزارت ثقافت کے مطابق دنیا بھر سے 35 لاکھ سے زائد لوگوں نے اس میوزیم کی آن لائن سیر کی۔ اس آثار قدیمہ کو یونیسکو نے 2011 میں اپنی فہرست میں شامل کیا تھا۔ اس آثار قدیمہ کی دریافت 1963 میں ہوئی جب استنبول اور شکاگو کے ماہرین اس سائٹ پر کام کر رہے تھے۔

ترک وزارت ثقافت نے تمام عجائب گھروں کی تھری ڈی فارمیٹ کو اپنی ویب سائٹ پر لگایا ہے۔

عجائب گھروں اور آثار قدیمہ کی ویب سائٹ پر ترکی میں موجود تاریخی محلوں، مساجد، گرجا گھروں، معبد خانوں اور قلعوں کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

Read Previous

مہنگائی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کریں گے، صدر ایردوان

Read Next

خوبصورتی، بہترین اداکاری اور پر کشش شحصیت کی مالک اسرا بلگچ

Leave a Reply