
ترکی نے خلیج عدن میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر رجب طیب ایردوان نے پارلیمنٹ میں ایک قرار داد جمع کروائی جس میں خلیج عدن، صومالیہ اور بحیرہ عرب میں فوج بھیجنے کی منظوری مانگی گئی ہے۔
پارلیمنٹ آج خلیج عدن میں ترک فوج کی تعیناتی سے متعلق قرار داد پر بحث کرے گی۔ اگر پارلیمنٹ فوج کی تعیناتی کی منظوری دیتی ہے تو 10 فروری 2022 تک ترک فوج خلیج عدن میں رہے گی۔
خلیج عدن میں فوج کی تعیناتی کی منظوری ترک پارلیمنٹ نے 2008 میں دی تھی جس میں اب تک 13 بار توسیع کی گئی ہے۔
خلیج عدن یمن کے قریب ساحلی پٹی ہے جو خام تیل کی تجارت کا چوتھا سب سے بڑا ٹرانزٹ چیک پوائنٹ ہے۔ یہاں باب المنذب سے مشرق وسطیٰ کے ممالک خام تیل کی تجارت کرتے ہیں۔
Tags: ترکی