turky-urdu-logo

ترکی ، 2020 میں ایک ملین سے زائد نئی گاڑیاں رجسٹر کی گئیں

ترک شماریاتی ادارے  کے مطابق ، سال 2020 میں ترکی میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی تعداد میں سالانہ 55 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا  ہے۔

پچھلے سال کے آخر تک رجسٹررڈ  گاڑیوں کی کل تعداد 24.15 ملین تھی۔ جبکہ 2020 میں 58 فیصد  (6 لاکھ 1 ہزار 525 ) نئی گاڑیوں کا اندارج کیا گیا جو کہ پچھلےسال کے مقابلے میں 55.5 فیصد زیادہ ہے۔

نئی ​​رجسٹرڈ  گاڑیوں میں 15.2 فیصد رینالٹ،  13.4 فیصد فیاٹ، 9.3 فیصد ووکس ویگن،7.3 فیصد ٹویوٹا، 7.2 فیصد پییوٹ ،6.2 فیصد فورڈ، 5.3 فیصد ہونڈا، 4.2 فیصد ہنڈئ، 3.9 فیصد اوپل شامل ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق  دسمبر 2020 میں رجسٹرڈ  گاڑیوں کی تعداد میں گذشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں 34.3 فیصد اضافہ ہوا ۔

Read Previous

فٹ بال: کیسریسپور کلب کو فینز باحس سے شکست کا سامنا

Read Next

ترکی کا خلیج عدن میں فوج بھیجنے کا فیصلہ

Leave a Reply