turky-urdu-logo

ترکی وبا کے بعد تعلیم کی بحالی کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے لیے تیار

قومی وزیر تعلیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  تعلیم کو عام حالات کے ساتھ حاصل کرنے کے پہلے مرحلے میں ترکی نے بہت اچھی کارگردگی دکھائی ہے اور اب وہ دوسرے مرحلے میں جانے کے لیے بلکل تیار ہے۔

ضیا سیلکوک نےایک نیوز کانفرنس سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے طلبہ اب جو تعلیم حاصل کریں گے وہ ہفتے میں دو دن سکول سے تعلیم حاصل کریں گے۔

یہ سمجھتے ہوئے کہ والدین کو اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے یا نہ بھیجنے میں حق حاصل ہے ، انہوں نے کہا کہ وہ طلباء جو ذاتی طور پر شرکت نہ کرنے کا انتخاب کرتے ہیں انکو غیر حاضر نہیں سمجھا جائے گا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ترکی کے طلبہ 12 اکتوبر سے آن لائن یا خود سکول  آکر جیسے چاہیں تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

مگر دیہی اسکول جو صوبائی عوامی حفظان صحت بورڈ کی ضروریات کو پورا نہیں کرتے ہیں وہ ذاتی طور پر تعلیم جاری نہیں رکھ پائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہفتہ کے دن طلبہ کیے لیے ضروریات کی بنیاد پر لیکچرز بھی رکھے جاسکتے ہیں۔

سیلکوک نے اپنے ٹویٹر پر کہا کہ پرائمری اسکولوں ، دیہی اسکولوں ، آٹھویں اور بارہویں جماعتوں اور خصوصی اسکولوں میں ذاتی تعلیم 12 اکتوبر سے شروع ہوگی۔

پری اسکول اور پہلی جماعت کے طلباء نے 21 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں تعلیم کا آغاز کیا تھا جبکہ دوسرے طلبہ نے دور دراز کی تعلیم جاری رکھی تھی۔

وزارت صحت نے بتایا کہ ترکی نے پیر کے 24 دنوں میں ناول کورونا وائرس کے 1،603 مزید مریضوں اور 1،320 لوگوں کے صحت یاب ہونے کی اطلاع دی ہے۔

وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق ، مجموعی طور پر مریضوں کی تعداد اب 326،046 ہے۔

Read Previous

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

Read Next

اینٹی وائرس کے خالق ٹیکس چوری کے الزام میں پولیس حراست میں

Leave a Reply