turky-urdu-logo

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ گفتگو میں خطے کے مسائل دو طرفہ تعاون میں فروغ اور مشترکہ مفادات کے حوالے سے مشاورت کی۔
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے پاکستان کے اس پختہ عزم کااعادہ کیاہے کہ وہ افغان امن عمل سمیت علاقائی امن وسلامتی کے لئے اپنامثبت کرداراداکرتارہے گا۔

وزیرخارجہ نے کشمیرکے تنازعہ پرترکی کے مستقل اوردوٹوک موقف پرترک ہم منصب کا شکریہ اداکیا۔انہوں نے کہاکہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے پچھترویں اجلاس میں مظلوم کشمیری عوام کی آوازبلند کی جس سے کشمیری عوام کوحوصلہ اوراعتمادملاہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ بات باعث اطمینان ہے کہ دونوں ملک علاقائی اورعالمی امورپر یکساں خیالات رکھتے ہیں۔

ترک وزیرخارجہ نے پاکستان کی طرف سے افغانستان میں امن کے لئے کوششوں سمیت علاقائی امن کے لئے اقدامات کوسراہا۔

Read Previous

ترک خیراتی ادارے کی جانب سے پاکستان میں شیلٹر ہومز کی تعمیر کا آغاز

Read Next

ترکی وبا کے بعد تعلیم کی بحالی کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے لیے تیار

Leave a Reply