
پاکستان میں ترکی کے سفیر نے بتایا کہ ترکی کی سرکاری خیراتی ایجنسی پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ضرورت مند افراد کے لئے ایک ماڈل شیلٹر ہومز تعمیر کرے گی۔
احسان مصطفی یُرداکُل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ "یہ اپنی طرز کا ایک ہی منصوبہ ہو گا اور اسے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اس کے افتتاح کا منتظر ہوں”
اسلام آباد کے قریب ترنول کے علاقے میں شیلٹر ہومز تعمیر کیے جائے گے۔
تعمیراتی کام کے آغاز سے قبل تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں احسان مصطفی یُرداکُل ، اسلام آباد میں ترکی تعاون اور کوآرڈینیشن ایجنسی (TIKA) کے سربراہ گوخان امت ، پاکستان بیت المل (پی بی ایم) کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی سمیت ترنول کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔
وزیر اعظم عمران خان نے غریب اور ضرورت مند افراد خصوصا مزدور طبقے کے لیے شیلٹر ہومز منصوبے کا اجرا کیا تھا۔