ترکی کے سپر لیگ کلب گزیانتیپ میں بیلجیم کے سٹار کیون میرالاس نے اپنی شعمولیت کا اعلان کر دیا۔
گزیانتیپ کلب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کلب نے 2020-21 کے سیزن کے اختتام تک 33 سالہ فارورڈ میرالاس کے ساتھ معائدے پر دستخط کر لیے ہیں۔
کلب کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑی 27 نمبر کی جرسی پہنا کرے گا۔
میرالاس اس سے قبل فرانس کی لیلی اور سینٹ ایٹین ، یونانی ٹیم اولمپاکوس ، انگلش کلب ایورٹن ، اٹلی کے فیوریٹینا اور بیلجیم کے رائل انٹورپ کے لیے کھیلے تھے۔
Tags: ترکش سپر لیگ گزیانتیپ