turky-urdu-logo

اینٹی وائرس کے خالق ٹیکس چوری کے الزام میں پولیس حراست میں

کمپیوٹر کی دنیا  میں اینٹی وائرس ایجاد کرنے والے جان میکافی کو اسپین میں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

خبرکے مطابق، جان میکافی کو ٹیکس چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

میکافی پر 2014 سے 2018 تک ٹیکس ترسیلات جمع نہ کرانے کا الزام ہے۔

 جان میکافی پر اثاثے چھپانے کا بھی الزام ہے جبکہ کہا جا رہا ہے کہ میکافی نے اپنی آمدنی دوسروں کے نام پر اکاؤنٹس میں جمع کی۔

جان میکافی کو اسپین میں گرفتار کیا گیا ہے جب کہ وہ امریکی شہری ہیں۔

میکافی کی امریکہ منتقلی ابھی باقی ہے۔ اگر الزام ثابت ہوتا ہے تو جان میکافی کو 5 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

Read Previous

ترکی وبا کے بعد تعلیم کی بحالی کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے لیے تیار

Read Next

برازیل کے مڈ فیلڈر گیلیانو ترک سپر لیگ کے چیمپین میدیپول باساکشیر میں شامل

Leave a Reply